مصر: پرتشدد مظاہرے جاری، چار افراد ہلاک

egypt

egypt

مصر میں سکیورٹی فورسز اور مظاہرین کے درمیان دوسرے روز بھی جھڑپیں جاری رہیں جن میں چار افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ یہ مظاہرین بدھ کے روز ستر شائقینِ فٹ بال کی ہلاک پر احتجاج کر رہے تھے۔ جمعے کے روز سارا دن ایمبولیسنز تحریر سکوائرسے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرتی رہیں، اسی دوران مزید افراد ہلاک ہوئے جن میں ایک سکیورٹی اہلکار بھی شامل ہے۔  بہت سے لوگ پولیس کی جانب سے وزراتِ داخلہ کی عمارت کی حفاظت کے دوران فائر کیے گئے آنسو گیس کے گولوں سے زخمی ہوئے۔