مصر کے سابق صدر حسنی مبارک کے مقدمے کی دوبارہ سماعت کا آغاز ہو گیا ہے۔ حسنی مبارک کے مخالف وکیل نے مظاہرین کے قتل کے الزام میں حسنی مبارک کے لئے سزائے موت کا مطالبہ کیا ہے۔ سابق صدر کا دفاع کرنے والے وکلا نے اپنے بیان میں کہا کہ ان کے موکل نے ملک کے حالات کو بہتر بنانے کے لئے اندرون اور بیرون ملک پائے جانے والے دبا کے لئے جو اقدامات کئے وہ وقت کا تقاضہ تھے اور ملکی سلامتی کے لئیتھے جس پر ان کوموت کی سزا نہیں دی جا سکتی۔ حسنی مبارک پر حکومت مخالف مہم میں شریک مظاہرین کے قتل کے الزام میں مقدمات زیر سماعت ہیں۔