مصر : 31 برس سے جاری ایمرجنسی ختم

Emergency

Emergency

مصر میں حکمران فوجی کونسل نے اکتیس برس سے عائد ہنگامی حالت کے خاتمے کا اعلان کر دیا۔

مصر کی حکمران فوجی کونسل کے ترجمان نے ایمرجنسی کے خاتمے کا اعلان کرتے ہوئے یقین دہانی کروائی کہ افواج انتقالِ اقتدار تک اپنی ذمہ داریاں نبھاتی رہے گی۔مصر میں ایمرجنسی انیس سو اکیاسی میں صدر انور سادات کی قاتلانہ حملے میں ہلاکت کے بعد سے مسلسل نافذ تھی۔ایمرجنسی کے تحت ملک کی سکیورٹی فورسز کو مشتبہ افراد کو حراست میں لینے اور ان پر خصوصی عدالتوں میں مقدمہ چلانے کے لامحدود اختیارات حاصل تھے۔