مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 17/4/2016

Anwar

Anwar

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) مجیدن بی بی کی زمین ہتھیانے اور پیشی پر جاتے فائرنگ کرنے والے ملزمان گرفتار نہ ہو سکے، با اثر افراد کی طرف سے مجیدن بی بی کی زمین ہتھیانے کی کوششیں جاری، جب تک بابر علی اور محمد حسین گرفتار نہ ہوئے میری زمین پر قبضہ کا خدشہ بر قرار رہے گا، اعلی حکام فوری نوٹس لیں، مجیدن بی بی کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد کے نواحی گائوں سرہالی خورد کی رہائشی مجیدن بی بی نے کہا کہ چونگی امرسندھو لاہور کے رہائشی بابر ملک اور عثمانوالہ کے رہائشی محمد حسین ڈوگرنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ مجھے اغواء کرکے نشہ آور چیز پلاکرزمین کے کاغذات پر انگوٹھے لگوالئے تھے،جو تاحال گرفتار نہیں ہو سکے، میں مقدمہ کی پیشی کیلئے عدالت جا رہی تھی کہ انہی ملزمان نے مجھے غنڈے بھیج کر فائرنگ کروا کر شدید زخمی کروا دیا، وہ ملزم بھی گرفتار نہیں ہو سکے، میری زمین ہتھیانے کی کوشش کرنے والے ملزمان کچہری اور پٹواری کے پاس تو جا رہے ہیں جبکہ پولیس انہیں گرفتار نہیں کر پا رہی، میں ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی اور تحصیلدار کی مشکور ہوں جنہوں نے میرا ساتھ دیا اور میری زمین بچ گئی،جبکہ پٹواری ملزمان سے ملا ہوا ہے، وزیر اعلی پنجاب، آئی جی پنجاب، ڈی پی او قصور ودیگر اعلی حکام فوری نوٹس لیتے ہوئے مجھے اغوا کرکے انگوٹھے لگوانے والے ملزمان محمد حسین اور بابر ملک اور مجھ پر فائرنگ کرنے والے ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے، اور پٹواری کے خلاف بھی کاروائی کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)اے کیٹگری کے سکولوں کی سیکورٹی کیلئے بھرتی ہوئے والے ریٹائرڈ فوجیوں کو تین ماہ سے تنخواہیں نہ مل سکی، ہم نوکریاں چھوڑ کر سرکاری سکولوں کی سیکورٹی کیلئے بھرتی ہوئے ہیں تنخواہیں فوری نہ دی گئی ہو ڈی سی او آفس کے سامنے دھرنا دیں گے، مطالبہ، تفصیلات کے مطابق مصطفی آبادودیگر علاقو ں میں اے کیٹگری کے سرکاری سکولوں کی سیکورٹی کیلئے بھرتے ہونے والے ریٹائرڈ فوجیوں کو تین ماہ سے تنخواہیں نہ مل سکی، ریٹائرڈ فوجیوں کے مطابق ہم ای ڈی او ایجوکیشن قصورکے دفتر کے چکر لگا لگا کر تھک گئے ہیں، ہمیں تنخواہ دینے کی بجائے الٹا کہا جاتا ہے کہ تم یہاں کیوں آئے ہو، جائو جاکر ڈیوٹی دو،اور ہماری تذلیل کی جاتی ہے، ہم مختلف نجی سیکورٹی اداروں کی نوکریاں چھوڑ کر آئے ہیں اگر فوری طور پر تنخواہیں نہ دی گئی تو ہم ڈی سی او آفس قصور کے سامنے احتجاجی دھرنا دینے پر مجبور ہوں گے، ریٹائرڈ فوجیوں کا مطالبہ۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)پولیس سرکاری ملازم کے ساتھ مل کر ہمیں ناجائز حراساں کر رہی ہے، اعلی حکام تحفظ فراہم کرے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے والے سرکاری ملازم محمد عابد کے خلاف کاروائی کی جائے، نواحی گائوں لکھنیکے کے رہائشی سلامت علی کی اپیل،تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد کے نواحی گائوں لکھنیکے کے رہائشی سلامت علی نے بتایا کہ لاہور میں ڈیوٹی کرنے والے سرکاری ملازم محمد عابد کے بھائی ساجد سے میرا کمیٹی کا لین دین تھا کمیٹی توٹنے پر پنچائت نے ہمارا فیصلہ کر دیا جس میں میں نے ساجد کو 48ہزار روپے چھ ماہ بعد 15-10-16کو دینے ہیں، جبکہ سرکاری ملازم ہم سے تین لاکھ روپے کا مطالبہ کر رہا ہے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دے رہا ہے جس کی درخواست میں نے دو ماہ تھانہ مصطفی آباد میں دی، جس پر پولیس تھانہ مصطفی آباد نے کوئی کاروائی نہ کی، جبکہ لٹا محمد عابد کی طرف سے تین لاکھ روپے کی جھوٹھی درخواست پر میرے والد کو گرفتار کر لیا، جسے بعد ازاں چھوڑ دیا گیا، میں ڈی پی او قصور سے اپیل کرتا ہوں کہ پولیس تھانہ مصطفی آباد اور سرکاری ملازم محمد عابد سے تحفظ فراہم کیا جائے اور مجھے سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے پر محمد عابد کے خلاف کاروائی کی جائے۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) دونوں ٹانگوں سے معذور مصطفی آباد للیانی کا رہائشی 45سالہ محمد نواز 28روز سے لا پتہ، نابینا والد پریشان، اگر کسی کو اس کے بارے میں علم ہو تو فوری اطلاع دیں، تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد للیانی محلہ باغیچی کا رہائشی دونوں ٹانگوں سے معذور 45سالہ محمد نواز گزشتہ 28روز سے لا پتہ ہے،45سالہ محمد نواز لاری اڈا مصطفی آباد میں مسافر گاڑیوں کے کنڈیکٹرز سے پانچ ، پانچ، دس ،دس روپے لیکر اپنے نابینا والد ودیگر گھر والوں کی کفالت کرتا تھا، نابینا والد ودیگر گھر والے فاقوں پر مجبور، اگر کسی کو اس کے بارے میں علم ہو تو فوری طور پر الیاس ملک کے فون نمبر 0321/4133505پر اطلاع دیں۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) یونین کونسل نمبر12مصطفی آباد کے سیکرٹری نے کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے، نارمل جمن پر چی کی فیس 1ہزار سے دو ہزار تک، لیٹ اندار کا ریکارڈ غائب، منہ مانگی فیس وصول، ایک لاکھ روپے لیکر اطلاع دئیے بغیرطلاق کا کیس ڈگری کروا دیا، اہل علاقہ سراپہ احتجاج، اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے کی اپیل،تفصیلات کے مطابق یونین کونسل نمبر12کے سیکرٹری محمد اقبال نے کرپشن کے تمام ریکاڑڈ توڑ دئیے، تاریخ پیدائش و وفات کے لیٹ اندران کا ریکارڈ غائب، جبکہ پانچ سے دس ہزار روپے لیکر لیٹ اندراج کا پراسس مکمل کئے بغیر اندراج کرنے لگا، مصطفی آباد کی رہائشی مہموش نذیر کے خاوند سے ایک لاکھ روپے لیکر اسے اطلاع دئیے بغیر طلاق کا کیس ڈگری کروا دیا، محمد لطیف سے اس کے بیٹے بلال لطیف کا نارمل اندراج کا 9سو روپے، رحمت علی سے اس کے بیٹے عارف علی کا نارمل اندارج کے 15سو روپے وصول کر لیے، غلام رسول سے اس کے جڑواں بچوں کا اندراج کرنے کیلئے 26سو روپے مانگ لئے بعد ازاں حاجی یونس سے 12سو روپے لیکر نارمل اندراج کر دیا، اہلیان مصطفی آباد کرپٹ سیکرٹری اور ان کے ساتھیوں کے خلاف سراپہ احتجاج، اعلی حکام سے فوری نوٹس لیتے ہوئے کرپٹ سیکرٹری سے پائی پائی کا حساب لینے اور عوام کو واپس کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔۔

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126