پاکستان (جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے یقین دہانیوں کے باوجود مطالبات پورے نہیں کئے، تین دن کے اندر ہمارے مطالبات پورے کئے جائیں۔ زرائع کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے ہمارے خلوص کو کمزوری سمجھا ہے۔
پیپلز پارٹی کے ساتھ چلنا اب ممکن نظر نہیں آتا۔ پیپلز پارٹی کی حکومت نے 3 دن کے اندر ہمارے تسلیم نہ کئے تو ایم کیو ایم اپوزیشن میں بیٹھے گی تاہم اپوزیشن میں بیٹھ کر بھی حکومت کے جائز اقدامات کی حمایت جاری رہے گی۔ زرائع کے مطابق رابطہ کمیٹی نے فیصلے کو توثیق کیلئے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کے پاس بھیج دیا ہے۔