مطلوبہ رقم ملیتو،3ماہ میں ریلوے پیروں پر کھڑی ہوجائیگی

rana akhtar

rana akhtar

پاکستان ریلوے کے جنرل مینجر آپریشنز سعید اختر نے دعوی کیا ہے کہ اگر حکومت نے مطلوبہ رقم دے دی تو تین ماہ میں ریلوے کی حالت بہتر ہوجائے گی ۔ اس ہفتے تمام ملازمین کو تنخواہیں مل جائیں گی جبکہ پنشن کی ادائیگی پیر سے شروع ہوگی ۔
ریلوے ہیڈ کوارٹر لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریلوے بند نہیں ہوگی اور انشااللہ اسے بہتر بنانے میں کامیاب ہوں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ صدرآصف زرداری نے یقین دہانی کرائی ہے کہ سرپلس ملازمین ہونے کے باوجود کسی کو برطرف نہیں کیاجائے گابلکہ ٹرینوں کی تعداد بڑھا کر ان سے کام لیاجائے گا۔
سعید اختر نے کہا کہ حکومت ہر ماہ چار ارب روپے دینے کی بجائے چھ ماہ کی اکٹھی رقم دے دے تو لوکوموٹیو انجنوں کی مرمت کر کے ریل کو اپنے پائوں پر کھڑا کردیں گے ۔ جنرل مینجر نے کہا کہ ریل میں بدعنوانی ، کرپشن اور بغیر ٹکٹ سفر روکنے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں جس کا آغاز بڑے افسروں سے ہوگا