اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد آئی ایم ایف کا وفد آج پاکستان پہنچ رہا ہے، وزارت خزانہ عالمی مالیاتی ادارے کو معاشی کارکردگی بتانے کے علاوہ مزید قرضے کی درخواست بھی کر سکتا ہے۔ وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کا وفد اپنے دورے میں پاکستان کی معاشی کارکردگی کا جائزہ لے گا۔
اس کے علاوہ بین الاقوامی ادائیگیوں کے دباو کو دیکھتے ہوئے توقع ہے کہ حکومت آئی ایم ایف سے مزید قرضے کی درخواست کرے۔ ذرائع کے مطابق 2008 میں عالمی مالیاتی ادارے نے پاکستان کیلئے 11 ارب ڈالر سے زائد قرضے کی منظوری دی تھی لیکن حکومت کی جانب ٹیکس اصلاحات نہ ہونے کے باعث صرف 7 ارب ڈالر سے زائد قرضہ مل سکا تھا۔
امید ہے کہ اس دورے میں ٹیکس اصلاحات کی شرط کو رکھتے ہوئے آئی ایم ایف منظور شدہ قرضے کی رقم ادا کرنے پر راضی ہو جائے اس طرح پاکستان کو آئی ایم سے مزید 4 ارب ڈالر کے قریب قرضہ مل سکے گا۔