لاس اینجلس(جیوڈیسک)معروف امریکی نغمہ نگار ہال ڈیوڈ اکیانوے برس کی عمرمیں انتقال کر گئے۔ہال ڈیوڈ نے معروف کمپوز ر برٹ بخاراک Burt Bacharach اور مشہور گلوکارہ ڈ یانے وارکdionne warwick کے ساتھ مل کر موسیقی کی دنیا میں تاریخ رقم کی۔انہیں حال ہی امریکی صدر باراک اوباما کی طرف سے لائبریری آف کانگریس گرشون ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ان کے شہرہ آفاق نغموں میں واک آن بائی ، آئی سے اے لٹل پر یئر اور رین ڈروپس شامل ہیں۔
ہال ڈیوڈ لاس اینجلس کے ایک اسپتال میں زیر علاج تھے۔ان کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی جس کا اعلان امریکن سوسائٹی آ ف کمپوزر ، آتھرز اور پبلشرز نے کیا۔