سندھ (جیوڈیسک) معروف سندھی شاعر اور ادیب شمشیر الحیدری کراچی میں انتقال کر گئے ان کی تدفین بعد نماز مغرب چوکنڈی قبرستان میں ہو گی۔ شمشیر الحیدری گردے اور دیگر امراض میں مبتلا تھے اور گزشتہ ایک ماہ سے کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔ ان کی عمر اسی برس تھی۔
انہوں نے ایک بیوہ پانچ بیٹیاں اور تین بیٹے سوگوار چھوڑے ہیں۔ شمشیر الحیدری کے انتقال پر گورنر اور وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ نے اظہار افسوس کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کے انتقال سے سندھی ادب کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔