بالی وڈ (جیوڈیسک) بالی وڈ میں سروں کی ملکہ اور معروف پلے بیک سنگر آشا بھوسلے آج اپنی 79 سالگرہ منا رہی ہیں۔8 ستمبر 1933 کو ممبئی پریذیڈنسی میں جنم لینے والی آشا نے یہ کھبی سوچا بھی نہ ہوگا کہ وہ اپنی زندگی میں ہی لیجنڈ گلوکارہ بن جائیں گی۔ آشا نے صرف دس برس کی عمر میں ہی اپنی گلوکاری کا آغاز کر دیا۔ اپنے 6 عشروں پر پھیلے ہوئی کیریر کے دوران آشا نے 12 ہزار سے زاید گانے گائے۔
آشا کی گایکی کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ انھیں پاپ میوزک، فوک اور کلاسیکل میں یکساں کمال حاصل ہے۔ آشا نے اپنے طویل کیریر بھارت کے تمام قابل ذکر ایوارڈز حاصل کیے ہیں ، انکی گراں قدر فلمی خدمات پر بھارتی حکومت نے انھیں پہلے دادا صاحب پھالکے ایوارڈ اور بعد میں ملک کا سب سے بڑا سویلین ایوارڈ پدما بھوشن دیا ہے۔