کراچی : رکن صوبائی اسمبلی سندھ معین عامرپیر زادہ نے ایڈمنسٹریٹر / چیف آفیسر کورنگی ٹائون محمد سمیع خان کے ہمراہ پولیو مہم کا افتتاح کیا بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر کیا اس موقع ان کے ہمراہ ٹائون ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سید حسین احمد،ٹائون ہیلتھ آفیسر لانڈہی خالد بخاری اورWHO کے نمائندے بھی موجود تھے اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی سندھ معین عامر پیر زادہ نے کہا کہ قوموں کی ترقی صحت مند معاشرے میں مضمر ہے والدین اپنے پانچ سال سے کم عمر تمام بچوں کو کو پولیو کے دو قطرے ضرور پلوائیں تاکہ صحت مند معاشرہ تشکیل دینے میں مدد ملے پولیو مہم کو بھر پور طریقے سے چلائیں اور پولیو مہم کے دوران 5 سال تک کے بچے پولیو ویکسین پینے سے محروم نہ رہیں کیونکہ پولیو ایک خطرناک وائرس ہے جس کا کوئی علاج نہیں ہے اس کی احتیاط صرف پولیو ویکسین کے دو وقطرے ہیں لہذا بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کرنے والے والدین کو قائل کریں کہ ان بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلانے کے عمل کو ہر پولیو مہم میں یقینی بنائیں جو کہ ان کے ہی فائدے میں ہے جس سے ان کے بچے خطرناک بیماری سے محفوظ رہ سکیں گے انہوں نے کہا کہ مہم کے مقاصدحاصل کرنے کیلئے تمام تر اقدامات کئے جائیں۔
ایڈمنسٹریٹر / چیف آفیسر محمد سمیع خان نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کے لئے ضروری ہے کہ عوام میں پولیو کے خلاف شعور اجاگر کیا جائے پولیو ایک مہلک بیماری ہے اس سے بچائو کے لئے 5 سال تک کے بچوں کو ویکسین کے دو قطرے پلوانا بے حدضروری ہے بالخصوص کچی آبادیوں میں اس مہم کے دوران خاص توجہ دی جائے اور مساجد سے پولیو مہم کے اعلانات کئے جائیں انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں اور اس سے ہر گز گریز نہ کریں اس موقع پر ٹائون ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد حسین نے کہا کہ ہماری پوری کوشش ہے کہ کورنگی ہمیشہ پولیو سے پاک ٹائون رہے اور اس بات کو بھی یقینی بنائے جائے کہ کوئی بھی پانچ سال تک کی عمر کا بچہ پولیو کے قطرے سے محروم نہ رہے انھوں نے عوام سے بھی اپیل کی کے وہ اپنے پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے ہر بار پلائیںاگر ان کے گھر پر پولیو کے قطرے پلانے والی ٹیم کسی وجہ سے نہ پہنچ سکیں تو اپنے قریبی ہیلتھ سینٹر پر رجوع کریں اور اپنے بچے کو پولیو کے دو قطرے ضرور پلوائیں تاکہ یہ بچے پولیو جسیی مہلک بیماری سے بچ سکیں۔