کراچی (محمد عامر) حق پرست رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر ایوب شیخ ، حق پرست رکن صوبائی اسمبلی معین عامر پیرزادہ نے ایڈمنسٹریٹر و چیف آفیسر کور نگی ٹاؤن محمد سمیع خان کے ہمراہ MNA ڈاکٹر ایوب شیخ کے ترقیاتی فنڈ سے 8000 روڈ تا 5000 روڈ پر جاری استر کاری کے کام کا معائنہ کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ ٹاؤن آفیسر انفرا طارق مغل ، ڈپٹی ٹاؤن آفیسر بی اینڈ عمران مغل اور دیگر افسران بھی موجود تھے حق پرست رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر ایوب شیخ نے کہا ہے کہ قائد تحریک محترم الطاف حسین کے ویژن پر عمل کرتے ہوئے علاقائی ترقی کے ذریعے عوامی سہولیات اُن کی دہلیز تک پہنچا رہے ہیں اقتدار میں ہو یاں نہ ہوں عوامی خدمت ، علاقائی ترقی اور بلا تفریق عوامی سہولتوں کی فراہمی حق پرست قیادت کا نصب العین ہے۔
قائد تحریک محترم الطاف حسین کے ویژن پر عمل کرکے عوام کو خوشحال معاشرے کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی معین عامر پیرزادہ نے کہا کہ قائد تحریک محترم الطاف حسین کی ہدایت پر کورنگی سمیت شہر کے تمام علاقوں میں حق پرست عوامی نمائندوں نے اپنے ترقیاتی فنڈز کے ذریعے ترقیاتی کاموں کا جال بچھا کر نہ صرف علاقائی ترقی کو یقینی بنا رہے بلکہ علاقائی ترقی میں اپنا بھر پور اور قائدانہ کردار ادا کر رہے ہیں اور انشاء اللہ عوام کے تعاون کے زریعے شہر کراچی کی طرح پورے ملک میں حق پرستی کا پیغام عام کرکے عوام کو خوشحال معاشرہ فراہم کریں گے ایڈمنسٹریٹر و چیف آفیسر کورنگی ٹاؤن محمد سمیع خان نے کہاکہ شہر کی تعمیر و ترقی اور عوام کو سہولیات پہنچا نے کے حوالے سے حق پرست عوامی نمائندوں کا کردار قابل تعریف ہے۔
ترقی کے سفر کو جاری رکھ کر ہی عوام کو مثالی معاشرہ فراہم کیا جا سکتا ہے اور عوامی نمائندوں اور عوام کے تعاون کے زریعے کورنگی ٹاؤن میں ترقی کا جال بچھا کر عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور علاقائی مسائل سے نجات دلایا جائے گا انہوں نے کہا کہ بلدیاتی مسائل کے حل کے لئے عوامی نمائندوں کی رہنمائی اور تعاون پر ہم اپنے معزز ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کے بے حد مشکور ہیں۔