کراچی : حق پر ست نمائندے قائد تحریک الطاف حسین بھائی کے فکروفلسفہ ، حقیقت پسندی وعملیت پسندی پر چلتے ہوئے ان کے احکامات کی روشنی میں ایسے اقدامات کر رہے ہیں جن سے لوگوں کے روزمرہ کے معمولات میں صحت مندانہ تبدیلیاں لانے میں اہم پیش رفت ہورہی ہے یہ بات حق پرست رکن صوبائی اسمبلی سندھ معین عامر پیرزادہ نے ایڈمنسٹریٹر / چیف آفیسر کورنگی ٹائون محمد سمیع خان کے ہمراہ یونین کونسل نمبر 7 میں ڈاکٹر نذیر حسین لائبر یری کے تعمیراتی کام کے معائنہ کے موقع پر کہی اس موقع پر ان کے ہمراہ ٹائون آفیسر انفراء طارق مغل اور دیگر محکمہ جاتی افسران بھی موجود تھے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی سندھ معین عامر پیر زادہ نے کہا کہ ڈاکٹر نذیر حسین لائبریری کی تعمیر کے بعدکورنگی کی عوام کو گھر کے نزدیک معیاری لائبریری کی سہولت میسر آئیگی ایڈمنسٹریٹر / چیف آفیسر کورنگی ٹائون محمد سمیع خان نے کہا کہ نوجوانوں کی صلاحیتوں کو برئوے کا ر لانے کا بہترین راستہ لائبریریوں کا قیام ہے۔
لائبریری میں مطالعہ سے نوجوانوں کی سوچ نظریہ اور خیالات سے قیادت کی وہ کرنیں نمودار ہوتی ہیں جن سے مستقبل کی صبح روشن نظر آتی ہے انہوں نے مزید کہاکہ ٹائون انتظامیہ عوام کی خدمت اور بلدیاتی سہولتوں کی فراہمی کے لئے شب وروز کوشاں ہیں صفائی ستھرائی، اسٹریٹ لائٹس اور دیگر ترقیاتی کاموں پر خصوصی توجہ دی گئی ہے تاہم انہوں نے کہا کہ عوام کا فرض بنتا ہے کہ ان ترقیاتی کاموں کی ازخود حفاظت کریں اور وہ بھی ٹائون انتظامیہ کے ساتھ اپنا بھر پور تعاون جاری رکھیں۔