کراچی حق پرست رکن صوبائی اسمبلی معین عامر پیر زادہ نے ایڈمنسٹریٹر و چیف آفیسر کورنگی ٹاؤن محمد سمیع خان کے ہمراہ اپنے ترقیاتی فنڈز کے ذریعے کورنگی ٹاؤن UC-7 کی اندرونی گلیوں میں جاری مشینی کارپیٹنگ کے کام کا معائنہ کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ ٹائون آفیسر انفرا طارق مغل ، ڈپٹی ٹاؤن آفیسر بی اینڈ آر عمران مغل اور ٹاؤن کے دیگر محکمہ جاتی افسران بھی موجود تھے۔
اس موقع پرحق پرست رکن صوبائی اسمبلی معین عامر پیر زادہ نے کہا کہ قائد تحریک محترم الطاف حسین بھائی نے ہمیں ہمیشہ بلا تفریق انسانیت کی خدمت کا درس دیا ہے۔قائد تحریک کے فلسفے پر عمل کرتے ہوئے حق پرست عوامی نمائندے اپنے ترقیاتی فنڈز کو بروئے کار لاتے ہوئے تمام علاقوں میں یکساں بنیاد پر علاقائی ترقی کو یقینی بنا کر عوام کو بنیادی سہولیات اُن کی دہلیز تک پہنچا نے کی جدو جہد میں مصروف ہیں۔
حق پرست رکن صوبائی اسمبلی معین عامر پیر زادہ نے سڑک کی تعمیراتی کاموں میں عوامی تعاون پر اہل علاقے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے تعاون کے ذریعے سڑک کی تعمیر کو یقینی بنا یا جاسکا اور انشا اللہ عوامی تعاون کے زریعے کورنگی ٹائون کے ہر علاقے میں حق پرست عوامی نمائندوں کے فنڈز سے پھیلے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے ذریعے عوام کو مسائل سے پاک معاشرے کا قیام یقینی بنا ئیں گے۔
اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر و چیف آفیسرمحمد سمیع خان کورنگی ٹاؤن نے کہا کہ کورنگی ٹاؤن میں بسنے والے ہر فرد کو بلدیاتی سہولیات اُن کی دہلیز تک پہنچا نے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں اور انشا اللہ عوامی تعاون کے ذریعے کورنگی ٹاؤن کو ترقی سے ہمکنار اور عوام کو مسائل سے پاک معاشرہ فراہم کرینگے روڈ کے تعمیراتی کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر و چیف آفیسرمحمد سمیع خان کورنگی ٹاؤن کے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ عوامی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے جاری علاقائی ترقیاتی منصوبوں میں میٹریل کا خاص خیال رکھا جائے اور ترقیاتی منصوبوں کو عوامی معیار کے مطابق یقینی بنایا جائے۔
انہوں نے متعلقہ ذمہ دران سے کہاکہ علاقائی ترقیاتی منصوبوں میں کسی بھی قسم کی غفلت اور لاپرواہی کا قطعیمظاہرہ نہ کیا جائے جاری ترقیاتی منصوبوں کو مکمل نگرانی میں وقت مقررہ پر پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔