معین عامر کا گلزار کانی میں ایم ۔ پی ۔ اے فنڈز سے جاری مشینی کارپیٹنگ کے کام معائنہ کیا

حق پر ست رکن صوبائی اسمبلی معین عامر پیرزادہ ،حق پرست رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر ایوب شیخ نے ایڈمنسٹریٹر و چیف آفیسر کورنگی ٹاؤن محمد سمیع خان کے ہمراہ یونین کونسل 06 گلزار کانی میں ایم ۔پی ۔ اے فنڈز سے جاری مشینی کارپیٹنگ کے کام معائنہ کیا اس موقع پر حق پر ست رکن صوبائی اسمبلی معین عامر پیرزادہ نے کہا کہ قائد تحریک الطاف حسین کے درس اور فکر و فلسفہ کے مطابق حق پرست قیادت عوام کی فلا ح وبہبود کے لئے کام کر رہے ہیں۔

اور اس روڈ کی تعمیر بھی اس سلسلے کی ایک کڑی ہے کیونکہ یہاں عوام کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا اس روڈ کی تعمیر کے بعد عوام کو سفری سہولیات بھی میسر آئیگی اور ان کی پریشانی کا بھی ازالہ ہوسکے گا حق پر ست رکن صوبائی اسمبلی معین عامر پیرزادہ نے مزید کہا کہ حق پرست قیادت قائد تحریک الطاف حسین بھائی کے ویژن کے عین مطابق عوام الناس کی خدمت کو اپنا نصب العین بنایا ہوا ہے۔

اور شب و روز تعمیر وترقی سمیت بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کیلئے مصروف عمل ہیں حق پرست رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر ایوب شیخ نے کہا کہ حق پر ست عوامی نمائندوں کا یہ عزم ہے کہ قائد تحریک الطاف حسین بھائی کی ہدایت پرکراچی کی ترقی اور عوام کو مسائل سے پاک معاشرے کے قیام کیلئے کو شاںہے اور حق پر ست قیادت اپنی تمام تر دستیاب وسائل برئو ے کار لاکر روشن اور خوشحال معاشرے کے قیام کو یقینی بنا رہے ہیں۔ ایڈمنسٹریٹر و چیف آفیسر کورنگی ٹائون محمد سمیع خان نے کہا محدود وسائل کے باو جود عوام کی خدمت کے لئے ہمہ وقت مصروف عمل ہیں جبکہ ترقیاتی کاموں کی انجام دہی کے باعث کورنگی کی عوام کو بہت ریلیف ملا ہے ۔

اور عوام کے درپیش مسائل کے حل کیلئے تمام تر وسائل برئوے کار لائے جارہے ہیں انہوں نے وہاں پر موجود افسران و ٹھیکیدار کو ہدایت دیں کہ ترقیاتی کاموں کی رفتار کو تیز کر کے مقررہ وقت کے اندر مکمل کریں تاکہ کورنگی ٹائون کی عوام کو بنیادی سہولیات جلد میسر ہو سکیں اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی کوتائی اورنااہلی کو برداشت نہیں کیا جائیگا ۔