مغربی روس میں جیٹ طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔جس کے نتیجے میں تینتالیس افراد ہلاک ہوگئے۔ غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق طیارے میں روس کی آئس ہاکی ٹیم کے کھلاڑی بھی سوارتھے جو ہلاک ہوگئے۔حادثہ ٹیک آف کے تھوڑی دیر بعد شہریاروسلاول کیقریب پیش آیا۔ یاک فورٹی ٹو نامی طیارہ ماسکو کے شمال سے بیلاروس جارہاتھا۔عینی شاہدین کے مطابق طیارے میں گرتے ہی آگ بھڑک اٹھی،فوری طورپر طیارے کے حادثے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں۔