چین میں کانٹے دار مقابلہ حسن آخرکاراختتام کوپہنچا۔۔سوئیڈش ماڈل جولیانے سر پر تاج سجا لیا۔ ملکہ حسن کا ایک تاج ترسیٹھ ملکوں کی پینسٹھ حسینائیں شنگھائی میں کئی دنوں سے جاری کانٹے دار مقابلہ آخرکاراختتام پذیرہوا۔ انیس سوتراسی سے جاری انٹرنیشنل ماڈلنگ کونٹیسٹ سے چین ہرسال دنیا کو ایک نئی ماڈل کا تحفہ دیتا ہے۔ اس مقابلے میں جیتنے کے لئے ان ماڈلز کو کیا کیا پاپڑنہ بیلنے پڑے۔ اب کی بار پندرہ سالہ سوئیڈن ماڈل جولیا نے ایلیٹ ماڈل لک ورلڈ ماڈل کا تاج اپنے سر سجایا۔ ہر لڑکی کی ملکہ حسن کا خواب جولیا نے بھی دیکھا تھا،جب ان کا خواب پوراہوا تو یقین نہیں آرہا تھا۔