مقبوضہ کشمیر(جیوڈیسک)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی فائرنگ کے خلاف آج مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہے۔مقبوضہ کشمیر کے علاقے پلوامہ میں دو روز قبل بھارتی فوجیوں نے فائرنگ کرکے پندرہ شہریوں کو زخمی کر دیا تھا۔
سری نگر میں حریت رہنما سید علی شاہ گیلانی نے بھارتی فوجیوں کی بربریت کے خلاف ہڑتال کی کال دی تھی۔
وادی میں دکانوں، بینکوں اور سکولوں کے علاوہ پبلک اور پرائیویٹ ٹرانسپورٹ بھی بند ہے۔