مقبوضہ کشمیر میں شدید برفباری نے شہریوں کی مشکل تو بڑھائی ہی ہے ساتھ ہی بھارتی فوجیوں کی پریشانی میں بھی اضافہ کردیا ہے۔ بھاری برفباری نے ضلع پونچھ کو جموں و کشمیر سے ملانے والی مرکزی ڈیفنس روڈ بند کردی ہے۔ شاہراہ بند ہونے سے سرحدی علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے اور ضروری اشیا کی ترسیل رک گئی ہے۔ جس سے سرحدی علاقوں میں تعینات فوجیوں کی پریشانی بڑھ گئی ہے۔ جبکہ مقامی افراد نے شکایت کی ہے کہ ریاستی حکومت ان کے مسائل پر کوئی توجہ نہیں دے رہی۔ مقبوضہ کشمیر کے کچھ علاقوں میں چھ سے آٹھ انچ برف پڑچکی ہے۔