مقبوضہ کشمیر میں جیل بھرو تحریک ، یاسین ملک گرفتار

Yasin Malik

Yasin Malik

مقبوضہ کشمیر (جیوڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ کشمیریوں کو عمر قید کی سزا دینے کے خلاف جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ اور دیگر جماعتوں کی جانب سے جیل بھرو تحریک شروع کر دی گئی ہے۔ پولیس نے لبریشن فرنٹ کے رہنما یسین ملک سمیت پچاس افراد کو گرفتار کر لیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق انیس کشمیریوں کو بھارتی عدالت کی جانب سے عمر قید کی سزا دئیے جانے کے خلاف دس روزہ جیل بھرو تحریک شروع کی گئی۔ تحریک کے پہلے مرحلے میں سرینگر کے لال چوک پر سیکڑوں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا جس کے دوران پولیس نے پچاس سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار ہونے والوں میں انسانی حقوق کے کارکن بھی شامل ہیں۔ جیل بھرو تحریک کا دوسرا مرحلہ سات جنوری سے شروع کیا جائے گا۔