سری نگرجموں وکشمیر میں عید کے موقع پر نماز عید کے بعد ہنگامہ آرائی ہوئی، پولیس نے مظاہرین کومنتشر کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ بھی کی۔ اطلاعات کے مطابق سری نگر میں عید کی نماز کے بعد لوگوں نے عید گاہ کے قریب نعرے لگائے ، مشتعل مظاہرین نے علاقے میں تعینات سیکورٹی اہلکاروں پرپتھر برسائے ، پولیس کی گاڑی کو آگ لگادی ، تاہم ہنگامے میں کسی کی ہلاکت کی اطلاع نہیں ، عید کے موقع پرحالات پر قابو پانے کے لیے بڑی تعداد میں سیکورٹی اہلکار وں کوتعینات کیا گیا ہے، مظاہرین وادی کشمیر پر بھارتی تسلط کے خلاف احتجاج کررہے تھے۔