ملالہ یوسف زئی کے والد کو اقوام متحدہ کا خصوصی مشیر برائے گلوبل ایجوکیشن مقرر کر دیا گیا۔
اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے برائے گلوبل ایجوکیشن اور سابق برطانوی وزیراعظم گورڈن براؤن نے ضیا الدین یوسف زئی کی تقرری کا اعلان کیا۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب میں گورڈن براؤن نے ہر سال ملالہ کی سالگرہ کے دن ملالہ ڈے آف ایکشن منانے کا اعلان کیا۔
گورڈن براؤن کا کہنا تھا ملالہ یوسف زئی بھی صحت یابی کے بعد اقوام متحدہ کے عالمی پروگرام برائے تعلیم میں اپنا کردار ادا کریں گی۔