برطانیہ(جیوڈیسک) برطانوی وزیر خارجہ ولیم ہیگ نے کہا ہے کہ ملالہ یوسفزئی پر وحشیانہ حملے کیخلاف پاکستانی عوام کا ردعمل ثابت کرتا ہے کہ اس قوم کو دہشتگرد شکست نہیں دے سکتے۔
برطانوی وزیر خارجہ ولیم ہیگ کا کہنا تھا کہ ملالہ یوسفزئی پر وحشیانہ حملے سے شدید دکھ پہنچا۔ ملالہ کی بہادری نوجوان بچیوں کے لئے عظیم مثال ہے۔ مشکل کی اس گھڑی میں ہم ملالہ اور اس کے خاندان کے ساتھ ہیں۔ برطانیہ میں ملالہ یوسفزئی کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ ولیم ہیگ کا کہنا تھا کہ ملالہ یوسفزئی پر ہونے والے دہشتگردانہ حملے کے بعد پاکستانی قوم کا ردعمل مثالی ہے جو یہ ثابت کرتا ہے کہ اس قوم کو دہشتگرد شکست نہیں دے سکتے۔
پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ ادھر برطانوی سفارتخانہ نے کہا ہے کہ ملالہ یوسفزئی کو این ایچ ایس ہسپتال میں علاج کیلئے منتقل کیا جائے گا۔