سوات (جیوڈیسک)وزیر داخلہ رحمان ملک نے سیدو شریف میں ملالہ کے ساتھ زخمی ہونے والی طالبہ کائنات کی عیادت کی اور ملالہ یوسفزئی کو ستارہ شجاعت دینے کا اعلان کیا۔ رحمان ملک کہتے ہیں شمالی وزیرستان میں آپریشن کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔
رحمان ملک نے سوات میں ملالہ کے ساتھ زخمی ہونے والی کائنات کی عیادت کی اور صدر اور وزیراعظم کی نیک خواہشات پہنچائیں۔ رحمان ملک نے کہا اب وقت آگیا ہے کہ دہشت گردی کی جڑیں اکھاڑ دی جائیں، دہشت گرد ہتھیار ڈال دیں تو عام معافی کا اعلان کرتا ہوں۔ وزیر داخلہ رحمان ملک نے احسان اللہ احسان کی گرفتاری میں مدد کرنے والے کو دس کروڑ ڈالر دینے کا اعلان کیا۔
وزیر داخلہ نے بتایا کہ شمالی وزیرستان میں آپریشن کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ رحمان ملک نے ایف سی کے تین یونٹس ملالہ، کائنات، شازیہ کے نام کرنے کا اعلان کیا۔