ملالہ یوسف زئی پر حملہ کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے :فیضان خالد بٹ
Posted on October 11, 2012 By Geo Urdu گجرات
گجرات (جی پی آئی) ملالہ یوسف زئی پر حملہ کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے ، ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف ضلع گجرات کے راہنما فیضان خالد بٹ نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوںنے کہا کہ ملالہ یوسف زئی پر حملہ کر کے یہ ثابت کر دیا گیا ہے کہ حکومتی اداروں کی کہیں پر بھی گرفت نہیں پورا ملک ٹارگٹ کلنگ کی زد میں ہے اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اتحادی حکمرانوں کو تحفظ فراہم کر رہے ہیں۔
عوام کی جان و مال دائو پر لگا ہوا ہے ، ملالہ یوسف زئی پر ہونے والے حملے کی پر زور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ، اور یہ انتہاء پسندی کی حد ہے حملہ سے پاکستان کا دنیا بھر میں امیج خراب ہوا ہے ، پوری قوم اس واقعہ کی سخت الفاظ میں مذمت کر رہی ہے ، اور اس کی صحت یابی کیلئے دعا گو ہے ، وفاقی حکومت اور اس کے اتحادی اب بھی آنکھیں کھول لیں کہ امریکہ اور نیٹو کی ہدایت پر ان کی خوشنودی کیلئے جو جنگ لڑی جا رہی ہے اس سے پاکستان اور عوام کا نقصان ہی ہو رہا ہے ، لہٰذا حکومت اور اس کے اتحادی ہوش کے ناخن لیں اور کتنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو خوش کرینگے ، ملالہ یوسف زئی کی جرات اور بہادری کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں۔