ملتان : شہریوں نے2ڈاکوؤں کوپکڑ لیا،تشددکے بعد پولیس کے حوالے

Multan

Multan

ملتان : (جیو ڈیسک) ملتان میں شہریوں نے دو ڈاکوؤں کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا اور بعد میں پولیس کے حوالے کردیا۔تھانہ قطب پور کی حدود میں دو ڈاکوؤں عبدالغفور اور اسماعیل نے دکان سے چوری کی جس پر اہل علاقہ نے ڈاکوؤں کو چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور شدید تشدد کا نشانہ بنایا اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈاکوؤں کو اپنی تحویل میں لیکر مقدمہ درج کرلیا۔

تشدد کے باعث ڈاکوں کی طبعیت خراب ہونے پر دونوں ڈاکوؤں کو نشتر اسپتال منتقل کر دیا گیا پولیس کے مطابق دونوں ملزمان پہلے بھی چوری کے مقدمہ میں دس ماہ جیل میں سزا کاٹ چکے ہیں۔