ملتان : (جیو ڈیسک) مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام مہنگائی اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور دھرنا دیا گیا۔
کچہری چوک پر ہونے والے احتجاجی مظاہرے کی قیادت لیگی راہنما طارق رشید نے کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں ناکام ہوچکی ۔حالیہ پیٹرولم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے نے عام آ دمی کیلئے دو وقت کی روٹی کا حصول بھی مشکل بنا دیا ہے۔ جبکہ لوڈ شیڈنگ حد سے زیادہ بڑھ چکی ہے۔
اس موقع پرسول سوسائٹی، خواتین اور طلبہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور کچہری روڈ کئی گھنٹے تک بلاک کئے رکھا۔