ملکہ : چوہدری مہندی کی یاد میں سالانہ اکھاڑہ بیلاں منعقد کیا گیا

ملکہ(زاہد مصطفی اعوان )کھاریاں کے نواحی موضع چک کمال میں چوہدری مہندی کی یاد میں سالانہ اکھاڑہ بیلاں منعقد کیا گیا ،جس میں پنجاب کی ثقافت کو اجاگر کرتے ہوئے تیس بیلوں کی جوڑیوں نے شرکت کی ۔ضلع گجرات اور ضلع جہلم کے بیلوں کے درمیان اس معرکہ کی دلچسپ بات یہ ہے کہ اس اکھاڑہ میں حصہ لینے والے بیلوں پر لاکھوں روپے خرچ کئے جاتے ہیں ۔جو ان بیلوں کی خوراک کی مد میں خرچ ہوتے ہیں ۔دیسی گھی کے علاوہ ان بیلوں کو تیار کرنے کے لئے مختلف نسخے بھی استعمال کئے جاتے ہیں ۔بیلوںکی اس دوڑ کے مقابلے میں چوہدری عباس جہلم کے بیلوں نے دس منٹ میں 171چکر لگا کر پہلی پوزیشن حاصل کر ہنڈا 125 موٹر سائیکل دوسرے نمبر پر چوہدری قیوم احمد آف چک دریا کے بیلوں نے 169چکر لگا کر دوسر ے نمبر پر یاماہا موٹر سائیکل اور ملک محمد اقبال اعوان آف ملکہ کے بیلوں نے دس منٹ میں 168چکر لگا کرہنڈا سی ڈی 70موٹر سائیکل حاصل کیا ۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ انعامات حاصل کرنے والے بیلوں کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کرنے لگتی ہیں۔