ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر نے کہا ہے کہ ملکی معاشی خود مختاری کیلئے کالا باغ ڈیم ناگزیر ہے ۔ایٹمی پروگرام نے پاکستان کو دفاعی خود مختاری سے ہمکنار کیا۔
اگر کالا باغ ڈیم بنا دیا جائے تو بجلی کے بحران سمیت تمام معاشی و اقتصادی مسائل سے نجات حاصل کر نے میں کامیاب ہوجائیں گے۔ایک انٹرویو میں ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر قدیر کا کہنا تھا کہ اگر کالا باغ ڈیم بن جائیتو پاکستان کو عالمی مالیاتی اداروں کے چنگل سے رہائی مل جائے گی۔ سمجھ نہیں آتی کہ سندھ اورخیبر پختونخوا اس کے خلاف کیوں چیخ چلا رہے ہیں۔
کالا باغ ڈیم کے تعمیر کے بعد سندھ کے پانی میں کمی نہیں ہوگی بلکہ اس کی خوشحالی میں اضافہ ہوگا ، ان کا کہنا تھا کہ کالا باغ ڈیم کے خلاف قرار دادیں منظور کرانے والوں کو پتہ ہی نہیں کہ اس کی افادیت کیا ہے۔ڈاکٹر قدیر خان نے ملک کے اندر سیاسی تبدیلی کیلئے انتخابات کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ کرپٹ عناصر اور نا اہل حکمرانوں کو بہا لے جائے گا۔
عمران کا سونامی گوشہ گمنامی میں جا رہا ہے۔اگر وقتی مفادات کیلئے چوروں، لٹیروں اور ووڈیروں پر اعتماد کریں گے تو پھر ان کا معاشی استحصال ہوگا۔