ملک انوکھا نے اپنے آبائی شہر میر پورخاص سے کراچی کا رخ کیا اور کئی اسٹیج اور ٹی وی ڈراموں میں کام کیا، انھوں نے سرکاری ٹی وی پر لاہور سے اور اسٹیج پر طویل عرصہ اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔
لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیرنے والے فنکار ملک انوکھا نے اپنے فنی کیریئر کا آغاز سولہ سال کی عمرمیں سندھی فلموں سے کیا۔
انھوں نے اپنے آبائی شہر میر پورخاص سے کراچی کا رخ کیا اور کئی اسٹیج اور ٹی وی ڈراموں میں کام کیا، انھوں نے سرکاری ٹی وی پر لاہور سے اور اسٹیج پر طویل عرصہ اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔
ان کے مشہور ڈراموں میں وارث، تاجے کی بیٹھک، دبئی چلو، ایک حقیقت سو افسانے، چاند تے دریا قابل ذکر ہیں۔ انہوں نے سرکاری ٹی وی پر کراچی سینٹر سے کئی مشہور ڈرامے کئے جن میں سیڑھیاں، کارواں، برزخ، با ادب با ملاحظہ ہوشیار اور منڈی قابل ذکر ڈرامہ سیریل ہیں۔