ملک بھرمیں 23 اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ

commodities

commodities

پاکستان : (جیو ڈیسک) ملک بھر میں گذشتہ ہفتے کے دوران تئیس اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، اور مہنگائی کی شرح اعشاریہ اکتالیس فیصد بڑھ گئی۔

پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعداد وشمار کے مطابق بارہ اپریل کو ختم ہونے والے ہفتہ کے دوران بارہ اشیاء کی قیمتوں میں کمی، تئیس کی قیمتوں میں اضافہ اور اٹھارہ اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا، آٹھ ہزار روپے تک آمدنی والے طبقے کیلئے قیمتوں کا حساس اشاریہ ایک سو پچھتر اعشاریہ سنتالیس پوائنٹس رہا۔

کمبائنڈ گروپ کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں اعشاریہ اڑتالیس فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا، جبکہ گزشتہ سال اسی عرصہ میں قیمتوں کے حساس اشاریہ میں دس فیصد تک اضافہ ہوا۔