ملک بھر میں صحت و صفائی کا ہفتہ نہیں پورا ماہ دسمبر منایا جائے گا
Posted on December 7, 2012 By Geo Urdu اسلام آباد
اسلام آباد (این ، این ، اے) قومی ادارہ صحافت کے زیر اہتمام ہر مکتبہ فکر کے افراد نے پاکستانی قوم سے اپیل کی ہے کہ وہ ملک بھر میں پاکستان کی بہتری اور خوبصورتی کے لیے ماہ دسمبر 2012ء کو ملک میںصحت و صفائی کو اجاگر کر کے پاکستان کو دنیا بھر میں صحت مند پاکستان بنانے میں اپنا کردار ادا کریں، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف جرنلزم اسلام آباد کے زیر اہتمام ( صحافت اور معاشرے) کے عنوان سے سیمینار میں اختتامی اعلانیہ میں قرارداد منظور ہوئی کہ ملک میں ہر فرد اپنی سطح پر صحت و صفائی پر غوروفکر کرکے عملی طور پر کام کرے۔
قومی ادارہ صحافت کے ناظم اعلی معروف صحافی سہیل الیاس نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ پاکستان کے عوام کا معیار زندگی دن بدن گرتا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں ، پارکوں اور پبلک مقامات کی حالت دن بدن بدتر ہوتی جارہی ہے۔ادارے یونین بازی کا شکار ہیں کام چوری بڑھ رہی ہے قوم بے حصی اور بد دلی کا شکار ہے ،گوڈ گورنس کا سخت فقدان ہے، جمہوریت کے نام پر عوامی ضروریات کا احترام نہیں ہو رہا ،حکومت وقت نے برسراقتدار آنے کے بعد عوام کو سخت مایوسی دی سابق حکومت کا اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی کا تجربہ بھی ناکام رہا اوربلکہ ملک کا جو ڈھانچہ کام کر رہا تھا اس کو بھی ناکارہ کر دیا۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستان کا ہر فرد دیانتداری و ایمانداری سے ملک کی خدمت کرئے اور اپنی آخرت کی فکر کرئے اسی میں انسان کی بھلائی ہے، قومیں مل کر وطن بناتی ہیں اور میڈیا کا کردار اس سلسلے میں نہایت اہم ہے۔ صحافت اور معاشرہ دونوں مل کر اس ملک میں پائی جانے والی خرابیوں کو دور کریں۔