ملک بھر میں کپاس کی فی من قیمت دو سو روپے کم ہو گئی

cotton

cotton

پاکستان : (جیو ڈیسک) بھارت سے پاکستان کو کپاس کی برآمدات دوبارہ شروع ہونے کی وجہ سے ملک بھر میں کپاس کی فی من قیمت دو سو روپے گر گئی۔عالمی مارکیٹ میں خام تیل،سونے اور دیگر کموڈیٹی کی قیمت میں نمایاں کمی کے بعد اب کپاس کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی جارہی ہے۔ ملک بھر میں کپاس کی فی من قیمت دو سو روپے کم ہو کر چھ ہزار چھ سو روپے ہوگئی۔

پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے ایگزیکیٹو ممبر احسان الحق کے مطابق بھارت سے پاکستان کو کپاس کی برآمدات دوبارہ شروع ہونے کی وجہ سے ملک میں کپاس کی قیمت گر رہی ہے۔دوسری جانب پنجاب میں صنعتوں کو گیس کی فراہمی میں کمی کی وجہ سے بھی مقامی فیکٹریوں میں روئی کی طلب کم ہوگئی ہے اور یہی وجہ ہے کہ کپاس کی فی من قیمت موجودہ سیزن میں چھ سے ساڑھے چھ ہزار روپے کے درمیان محدود رہی۔