اسلام آباد(جیوڈیسک) وفاقی ٹیکس محتسب سلمان فاروقی نے ملک ریاض اور ارسلان افتخار کی طرف سے ٹیکس چوری کرنے کا از خود نوٹس لے لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی ٹیکس محتسب کا کہنا ہے کہ ٹیکس چوری کے معاملے کو درمیان میں نہیں چھوڑا جاسکتا۔ ایف بی آر کو بھی اس معاملے میں کارروائی کا کہا جائے گا۔ وفاقی ٹیکس محتسب کا مزید کہنا تھا کہ سڈل کمیشن ختم ہونے کے بعد ارسلان افتخار کیس ختم ہوگیا ہے۔
واضح رہے کہ سڈل کمیشن نے سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع کرائی تھی کہ ملک ریاض کی طرف سے 119 ارب اور ارسلان افتخار نے 5 کروڑ روپے ٹیکس چوری کیا ہے۔ واضح رہے کہ حکومت نے 8 دسمبر کو وفاقی ٹیکس محتسب کے عہدے پر عارضی طور پر صدر آصف علی زرداری کے پرنسپل سیکرٹری سلمان فاروقی کا تقرر کیا ہے.