قیام پاکستان کے بعد قائد اعظم کے نامزدکردہ پاکستان کے سفیر مقرر ہوئے۔ فیروز خان نون نے پاکستان کو بیرون ملک روشناس کرانے میں اہم کردار ادا کیا۔
پاکستان کے ساتویں وزیراعظم ملک فیروز خا ن نون18 جون1893 کو پنجاب میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم آکسفورڈ یونیورسٹی سے حاصل کرنے کے بعد ہندوستان واپس آئے اور تحریک پاکستان میں پیش پیش رہے۔
قیام پاکستان کے بعد قائد اعظم کے نامزدکردہ پاکستان کے سفیر مقرر ہوئے۔ فیروز خان نون نے پاکستان کو بیرون ملک روشناس کرانے میں اہم کردار ادا کیا۔ 1957 میں پاکستان کے وزیر خارجہ اور پھر 16 دسمبر1957 میں ہی پاکستان کے ساتویں وزیر اعظم منتخب ہوئے۔
سیاست سے وابستہ ہونے کے ساتھ ساتھ انہوں نے پانچ کتابیں بھی تحریر کیں جس میں ان کی خود نوشت بھی شامل ہے۔ فیروز خان نون 9 دسمبر1970 کو خالق حقیقی سے جا ملے۔