گرمی کی شدت میں کمی کے باعث ملک میں بجلی کا شارٹ فال کم ہو کر دو ہزار سات سو پانچ میگاواٹ رہ گیا۔وزارت پانی و بجلی کے مطابق اس وقت ملک بھر میں بجلی کی طلب ساڑھے چودہ ہزار میگاواٹ جبکہ پیداوار گیارہ ہزار سات سو پچانوے میگاواٹ ہے،ہائیڈل ذرائع سے چار ہزار چھ سو پندرہ ،تھرمل سے سترہ سو پینسٹھ اور آئی پی پیز سے پانچ ہزار چار سو پانچ میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے، جس کے باعث بجلی کا شارٹ فال کم ہو کر دو ہزار سات سو پانچ میگاواٹ رہ گیا ہے، شارٹ فال کم ہونے سے شہری اور دیہی علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں کمی آئی ہے،وزارت پانی و بجلی کے مطابق شہری علاقوں میں چھ سے ایٹھ اور دیہی علاقوں میں بارہ سے چودہ گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔