ملک میں حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کے باعث سیلاب متاثرین کو انکا جائز حق بھی نہیں مل رہا۔ فاروق خان

سوات(جی پی آئی)پاکستان پیپلز پارٹی ضلع سوات کے رہنما اور مینگورہ سٹی کے سابق جنرل سیکرٹری فاروق خان نے کہا ہے کہ ملک میں حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کے باعث سیلاب متاثرین کو انکا جائز حق بھی نہیں مل رہا اور موجودہ مہنگائی اور بے روزگاری اور بجلی لوڈشیڈنگ نے عوام کو مشکلات سے دوچار کردیا ہے پی پی پی صوبے میں برسر اقتدار اکر عوامی محرومیوں کا ازالہ ضرور کریگی۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے بنگلہ دیش میں حاجی فضل ہادی کی رہائش گاہ پر شمولیت کے ایک بڑے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہاکہ اب وقت اگیا ہے کہ سوات کے عوام پی پی پی کے جھنڈے تلے متحد ہوکر حقوق کی حصول کیلئے جدوجہد کرے انہوںنے کہاکہ متاثرین کو سیلاب کے باعث نقصانات کی وجہ سے وطن کارڈ کی باقی اقساط نہیں مل رہے ہیں جس کے حصول کیلئے ہم جدوجہد کررہے ہیں اور اس جدوجہد کو جاری رکھیں گے اس موقع پر حنیف،ظریف ،شریف ،دوست محمد خان ،عالمزیب ،حسن زیب ،سرنزیب ،عثمان علی ،جہانزادہ اور عمر زادہ نے اپنے خاندانوں اور ساتھیوں سمیت دیگر پارٹیوں سے مستعفی ہوکر پاکستان پیپلز پارٹی شمولیت کا اعلان کیا مقررین نے کہاکہ پی پی پی ائندہ بھی عوامی طاقت کے زورپر حکومت بنائی گی اور عوام کی جملہ محرومیوں کا ازالہ کیا جائے گا انہوںنے کہاکہ پی پی پی شمولیتوں کا سلسلہ قائدین پر اعتماد کا اظہار ہے انہوںنے نئے شامل ہونے والے افراد کو مبارکباد پیش کی اور انہیں پارٹی کے بہتر مفاد میں کام شروع کرنے کی ہدایت کی۔