پاکستان : (جیو ڈیسک) ملک میں زیر گردش نوٹوں کی مالیت میں صرف ایک ہفتے کے دوران چوبیس ارب ستر کروڑ روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ اسٹیٹ بینک کے اعداد وشمار کے مطابق اپریل کے تیسرے ہفتے کے اختتام تک ملک میں زیر گردش نوٹوں کی مالیت سترہ کھرب چھیاسٹھ ارب چارکروڑ ڈالر رہ گئی جو ہفتے کے آغاز میں سترہ کھرب نوے ارب چہترکروڑ روپے سے زیادہ تھی۔
اس دوران مرکزی بینک کے پاس وفاقی حکومت کے ڈپازٹس کی مالیت بھی تین ارب چھتیس کروڑ روپے کی کمی سے صرف گیارہ کروڑ اکانوے لاکھ روپے رہ گئی۔