ملک پاکستان قائم رہنے کے لئے بناء ہے اور ہمیشہ قائم رہے گا۔ محمد علی جعفری

کراچی( پ ر ) آل پاکستان مسلم لیگ سندھ کے سیکریٹری اطلاعات محمد علی جعفری نے کہا ہے کہ گزشتہ روز ایک ٹی وی پروگرام میں تاجر برداری نے ایک بیان میں کہا کہ پرویز مشرف کے دور حکومت میں پاکستان خوشحال تھا صنعتیں آباد تھی۔ٹارگٹ کلنگ نہیں تھی ملک خوشحال تھا لوگ بے روزگار نہیں تھے پرویز مشرف کے دور حکومت میں کوئی ٹارگٹ کلنگ نہیں تھی کاروبار عروج پر تھا۔

موجودہ حکومت میں صنعتیں بند ہو چکی ہیں اور صنعتکار اپنی صنعتیں ملک سے باہر منتقل کر رہے ہیں۔عوام اور تاجر بردار پرویز مشرف کے دور کو یاد کر ریں ہیں۔موجودہ حکومت نے عوام کو روٹی ،کپڑا اور مکان دینے کا وعدہ کیا تھا اس کے بدلے عوام کو بیروزگاری ،ٹارگٹ کلنگ اور آئے دن گیس ،بجلی اور پانی کی بندش ہے۔

آل پاکستان مسلم لیگ تاجر برداری کے ہر دکھ سوکھ میں برابر کی شریک ہے اور ہر وقت اْن کے ساتھ ہے۔ مسلسل محنت اور تندہی سے بہتری مقام کی تلاش ممکن ہے۔ہم سب کو مل کر پاکستان کو اہم مقام دلانے کی کوشش کرنا ہے اور ہماری آنے والی نسلوں کو تعلیم پر توجہ دینی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک پاکستان قائم رہنے کیلئے بنا تھا اور ہمیشہ قائم رہے گا۔

سیکریٹری اطلاعات سندھ
محمد علی جعفری
03008279768