ملک پر ٹین پرسنٹ ٹولہ حکمران ہے پیپلزپارٹی ذوالفقار علی بھٹو والی جماعت نہیں رہی : رائو محمد اجمل خاں
Posted on January 29, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
حجرہ شاہ مقیم(جی پی آئی) سابق ایم این ایز رہنما مسلم لیگ ن رائو محمد اجمل خاں ،سید گلزار سبطین شاہ ، سابق ایم پی اے چودھری افتخار حسین ایڈووکیٹ نے کوٹ شوکت سلطان میں عوامی اجتماع سے مشترکہ خطاب میں کہا کہ ملک پر ٹین پرسنٹ ٹولہ حکمران ہے پیپلزپارٹی ذوالفقار علی بھٹو والی جماعت نہیں رہی۔
یہ کیسی حکومت ہے جو پا نچ سالوں میں اپنی لیڈر کے قاتل نہیں پکڑ سکی لوگ آصف زرداری کو محترمہ بے نظیر بھٹو کا قاتل سمجھتے ہیں ، پنجاب کے 26ہزار خاندان سندھ میں آباد ہونے گئے جو عزتیں لٹا کر واپس آچکے صوبہ خیبر پختونخواہ بلوچستان میں پنجابیوں کا قتل عام ہورہا ہے ،ملک کو متحد رکھنا ہے تو پنجاب کے ٹکڑے کرنیکی بجائے پنجابیوں سے سوتیلوں والا سلوک بند کیا جائے ، سروے بتا رہے ہیں.
کہ مسلم لیگ ن کی مقبولیت کا گراف سب سے اوپر قائد میاں محمد نواز شریف میاں محمد شہباز شریف محب وطن لیڈر ہیں جبکہ پیپلزپارٹی میں عہدوں کی اہلیت ہی کر پشن کی بنیاد پر ہوتی ہے جو جتنا بڑا کرپٹ اسکے پاس اتنا ہی بڑا عہد ہ ہے قومی وسائل کی لوٹ مار میں اتحاد یوں کی بھی پانچوں گھی میں ہیں زرداری ٹولے کی کرپشن نے ملک کی جڑیں کھوکھلی کردی ہیں، سردیوں کے موسم میں بجلی کی 18گھنٹے لوڈشیڈنگ ہے گرمیوں میں کیا حال ہو گا۔
صنعتوں کو گیس کی بندش سے مزدور محنت کش طبقہ فاقوں اور خودکشیوں پر مجبور ہے، ان لٹیروں سے ملک کو بچانا ہے تو میاں محمد نواز شریف کو کامیاب کرنا ہوگا ،روزانہ 20سے 22گھنٹے کام میاں محمد شہباز شریف کا ہی کا رنامہ ہے دیگر صوبوں کے وزرائے اعلی بھی کچھ کرتے تو ملک کی آج یہ حالت نہ ہوتی صوبہ پنجاب میں گورننس دیگر سے صوبوں سے کئی گنا بہتر ہے ، وزیر اعلی پنجاب کے مشکور ہیں جنہوں نے 2ارب 38کروڑ روپے کی لاگت سے راجووال تا دیپالپور براستہ حجرہ شاہ مقیم ڈیول کیرج وے کی تعمیر شروع کرائی پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں کے جال بچھائے جا رہے ہیں۔
ہر یونین کونسل کونالی سولنگ سیورج اور ٹف ٹائل جیسے ترقیاتی منصوبوں کیلئے کروڑوں روپے کے فنڈز دیئے رائو محمد اجمل خاں نے کہا کہ اپنے دور میں اوکاڑہ دیپالپور کارپٹ روڈ تعمیر کرائی تحصیل دیپالپور کیلئے 1 ارب 38کروڑ روپے کا زرعی یونیورسٹی منصوبہ منظور کرایا جو فیصل آباد کے بعد پنجاب کی دوسری بڑی یونیورسٹی بننے جارہی تھی جسے تین سال کلا سیں لگنے کے باوجود میرے سیاسی حریف صدر پیپلزپارٹی پنجاب منظور احمد وٹو نے ختم کرا کر تعلیم دشمنی کا ثبوت دیا۔
سوئی گیس کا میٹر لگوانا مشکل ہی نہیں ناممکن بن چکا میں نے NA.146کے 66گائوں میں بلاامتیاز سوئی گیس چالو کرائی،،لوگوں کو بھن آئی تے بھر آئی وچ فرق ویکھنا چاہیدااے ،، پنجاب میں حکومت کے خواب دیکھنے وا لے منظور وٹو کو شرمندگی کے سوا کچھ نہیں ملے گا ،اجتماع میں لوگوں کی بڑی تعداد نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا۔