کراچی (جیوڈیسک) ایم کیو ایم کے ڈپٹی کنونیر ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ ملک کو طالبانائزیشن کی کی جانب دھکیلا جارہا ہے، طالبانائزیشن سے نمٹنے کے لیے پائیدار قومی اتفاق رائے پالیسی کی ضرورت ہے۔
کراچی میںذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ انتہا پسندی، دہشت گردی، طالبان سے قومی سلامتی کو خطرہ ہے، معاشی و ملکی استحکام اور قیام امن کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو ایک نکاتی قومی ایجنڈے پر متفق ہونا ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ملکی معیشیت دہری شہریت رکھنے والے پاکستانیوں کے بل بوتے پر کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں سے انکے بنایدی حقوق لے لینا آئین کی بنیادی روح سے انحراف کے مترادف ہے۔