ملک کی بڑی صنعتوں میں تیار ہونے والی ستر مختلف اشیا کی پیداوارمیں اضافہ ہوگیا ہے اورصنعتوں کی مجموعی پیداوار میں ساڑھے تین فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ایک سرکاری رپورٹ کے مطابق پیٹرول، ڈیزل، فرنس آئل، چینی، کمبل اور مختلف ادویات سمیت ستر اشیا کی ملکی پیداوار میں اضافہ ہوا جبکہ کاسٹک سوڈا، شیشے، ٹریکٹر، پلائی وڈ، پینٹ و وارنش، ڈیزل انجن، ماچس اور ڈیپ فریزر سمیت بیالیس اشیاکی پیداوار میں کمی ریکارڈ کی گئی۔