ملک کی سالمیت کو حکمرانوں سے خطرات لاحق ہیں،نوازشریف

nawaz sharif

nawaz sharif

حافظ آباد : (جیو ڈیسک)مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف نے کہا ہے کہ سزا کے بعد یوسف رضا گیلانی وزیراعظم نہیں رہے۔ حافظ آباد میں جلسے خطاب میں نواز شریف نے کہا کہ وزیراعظم کو عدالت اور عوام کا فیصلہ ہر صورت منوا کر رہیں گے۔ وزیراعظم مجرم ہونے کے باوجود اپنے عہدے پر براجمان ہیں عوام کو حکومت کو ایک اور دھکا دینا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک کی سالمیت کو موجودہ حکمرانوں سے خطرات لاحق ہیں۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ مہنگائی نے عوام کا جینا محال کر رکھا ہے حکمرانوں کی غفلت کے باعث بجلی کا بحران شدت اختیار کرچکا ہے۔ بجلی آئے نہ آئے بل ضرور آتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ قوم کی دولت سوئس بنکوں میں پڑی ہے جسے ہر صورت واپس لائیں گے۔