ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان

Pakistan Cold

Pakistan Cold

پاکستان (جیوڈیسک) آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ بالائی علاقے بدستور شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران سب سے زیادہ سردی استور اور سکردو میں پڑی جہاں درجہ حرارت منفی 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ کوئٹہ منفی 3، مری منفی 2 اور چترال منفی 1، اسلام آباد اور مظفرآباد 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔