ملک کے زیادہ تر حصوں میں موسم خشک رہے گا

Weather

Weather

آئندہ چوبیس گھنٹوں کیدوران ملک کے زیادہ تر حصوں میں موسم خشک رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترحصوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ تاہم کشمیر اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پربارش کی توقع ہے۔

گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سب سے کم درجہ حرارت قلات میں ریکارڈ کیا گیا جہاں درجہ حرارت صفر ڈگری سینٹی گریڈ تک جاگرا۔سب سے زیادہ گرمی چھور اور مٹھی میں پڑی جہاں پارہ سینتیس درجے تک جا پہنچا۔ اسلام آباد میں کم سے کم درجہ حرارت بارہ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔لاہور میں سترہ ،کراچی بائیس، پشاورپندرہ ،کوئٹہ تین ، مظفرآبادنو اور مری میں کم سے کم درجہ حرارت چھ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔