پنجاب میں سردی کی شدت اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔ صوبائی دارلحکومت لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت ایک اعشاریہ چھ، جبکہ کامرہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی تین ڈگری سنٹی گریڈ رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ تر حصوں میں موسم خشک رہے گا۔تاہم گلگت بلتستان اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بعض مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے۔ کالام میں درجہ حرارت منفی پندرہ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ پنجاب کے بیشتر علاقوں میں رات کے وقت سردی کی شدت میں اضافہ جبکہ دن کے وقت گرمی نوٹ کی گئی ہے۔