ملک کے شمالی علاقے شدید سرد ہواؤں کی لپیٹ میں

weather

weather

ملک کے شمالی علاقوں میں ہلکی بارش اور برفباری کے بعد سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی پہاڑی علاقے شدید سرد ہواوں کی لپیٹ میں رہیں گے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ میدانی علاقوں میں آئندہ تین سے چار روز کے دوران سردی اور دھند کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔ ادھر پٹن میں سولہ ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ بالاکوٹ میں بارہ، د یر میں پانچ اور کاکول میں تین ملی میٹر بارش پڑی۔
قلات میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے بارہ درجے نیچے گرچکا ہے۔ زیارت، کوئٹہ میں منفی دس، کالام میں منفی آٹھ اور استور میں منفی پانچ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ گلگت اور مری میں درجہ حرارت منفی دو، پشاور میں صفر اور کراچی میں نو سینٹی گریڈ رہا۔