کراچی : (جیو ڈیسک) مالاکنڈ،ہزارہ ،پنجاب کے کچھ علاقوں اور سندھ کے ساحلی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔استور میں وقفے وقفے سے بارش جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ ،ہزارہ،کوہاٹ،پشاور،کشمیر ،گلگت بلتستان ، لاہور،سکھر ،لاڑکانہ سمیت کئی علاقوں میں تیز اور گردآلود ہواوں کے ساتھ ہلکی بارش کی توقع ہے۔
سندھ اور پنجاب کے کئی علاقوں میں موسم گرم ہے۔بلوچستان میں جعفرآباد ، نصیرآباداور سبی میں سورج آگ برسا رہا ہے۔ دن بھر لو چلنے سے لوگ گھروں میں رہنے کو ترجیح دیتے ہیں۔استورمیں بارش جاری ہے ،ٹولیا کے مقام پرلینڈ سلائڈنگ سے استور راولپنڈی اوراستور گلگت روڈ بلاک ہوگیا ہے۔