پاکستان (جیوڈیسک) عالمی برادری اور حکومت کی تما م ترکوششوں کے باوجود پولیو کا خاتمہ نہیں کیا جا سکا۔ ملک میں پولیو کے تین نئے کیسز سامنے آ گئے۔ جس کے بعد رواں سال پولیو کیسز کی تعداد بڑھ کر پینتیس ہو گئی ہے پولیو کی خطرناک بیماری نے مزید کئی بچوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
عالمی ادارہ صحت کے مطابق خیبر پختونخواہ کے ضلع کرک کے علاقے محلہ سلطان خیل کے رہائشی محمد خالد کے دو سالہ بیٹے محمد اسد میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی۔ادھر باجوڑ ایجنسی کی تحصیل ماموند کے گاں ملیانو کورونہ کے رہائشی سراج کی اٹھارہ ماہ کی بیٹی نسا بھی پولیو کے موذی وائرس کا شکار ہوئی ہے۔
سندھ کے شہر سکھر میں بھی پولیو کا ایک کیس سامنے آیا ہے لاکھا روڈ کی رہائشی تین سالہ بچی اقرار پولیو کا شکار ہوگئی ہے جسے نوشہروفیروز کے استپال منتقل کیا گیا ہے ذرائع کے مطابق گذشتہ سال ستمبر تک ملک میں پولیو کے کل ایک سو چھ کیسز رپورٹ ہوئے تھے جبکہ رواں سال یہ تعداد کم ہو کر چونتیس ہے۔