دوہزار آٹھ میں یعنی چار برس قبل بھارت کے سب سے بڑے صنعتی شہر ممبئی میں دہشت گردوں نے مختلف مقامات پر حملے کیئے جن میں ایک سو چھیاسٹھ افراد ہلاک ہوئے تھے۔
دہشت گردوں نے ریلوے اسٹیشن اور تاج ہوٹل سمیت کئی مقامات پرفائرنگ اور بم دھماکے کیے،،تاج ہوٹل پرانتیس نومبر کوحتمی کارروائی کے بعد ان حملوں کا سلسلہ ختم ہوگیا،،حملوں میں گرفتارواحدملزم اجمل قصاب کو بھی چند روز قبل پونے جیل میں پھانسی دے دی گئی۔
بھارتی رہنماؤں اور سرکاری حکام نیحملوں میں پاکستان کے ملوث ہونے کے الزمات لگائے تھے جن کی پاکستان نے سختی سے تردید کی تھی،پاک بھارت تعلقات ان واقعات کے بعدکافی کشیدہ ہوگئے تھے،جو ایک طویل عرصے کے بعد معمول پرآئے۔ بھارت میں آج واقعے میں ہلاک ہونے والے ایک سو چھیاسٹھ افراد کی یاد میں خصوصی تقریبات کا انعقاد کیاجارہا ہے۔